پٹنہ28جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے سینئرلیڈرسشیل کمارمودی نے گزشتہ پانچ جون کو عوامی شکایت ایکٹ کے لاگوہونے کے بعدسے جنتادربارمیں وزیراعلیٰ کے پروگرام کو ختم کرنے پرنتیش کمار کی تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ عوام سے براہ راست روبروہوکراس کے ذریعے وزیراعلیٰ اپنی حکومت کی زمینی سطح پر حالات کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔بہار قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے لیڈرسشیل کمار مودی نے کہا کہ دیہی علاقے لوگوں کو آئے دن مسائل جھیلنے پڑتے ہیں اور ان کی شکایتیں مقامی سطح پر عام طور پر نہیں سنی جاتیں یا اس کا حل نہیں نکالا جاتا جس کی وجہ سے انہیں جنتادربارمیں وزیر اعلیٰ پروگرام کادروازہ کھٹکھٹانا پڑتا تھا۔سشیل نے نتیش پر اپنے سیاسی مفادکی تکمیل کیلئے جنتادربارکو چھوڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اب وہ اپنے باقی بچے ہوئے وقت میں ملک میں گھوم گھوم کر ریلی اور سیاسی جلسوں سے خطاب کرنا شروع کردیاہے۔قابل ذکر ہے کہ بہار کی پچھلی این ڈی اے حکومت میں نتیش کمار کی کابینہ میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پرفائزرہے سشیل نے بھی نتیش کی طرز پر ان کی سرکاری رہائش گاہ پر جنتادربارمنعقدکرناشروع کیاتھا۔